اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملائشیا کے وزیراعظم سے حافظ نعیم کی ملاقات

ملائشیا کے وزیراعظم سے حافظ نعیم کی ملاقات

ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پرحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں ان سے تفصیلی ملاقات کی۔
وفد میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ پینتالیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ملکوں کی قیادت کو فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ اتفاق کیا گیا کہ مزاحمت کے ایک سال مکمل ہونے پر سات اکتوبر کو عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے ملائیشین حکومت کی طرف سے فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال کی کوششوں پر وزیر اعظم انور ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم انور ابراہیم نے حافظ نعیم الرحمن کو ملایشیا آنے کی دعوت دی۔
امیر جماعت اسلامی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ملایشیا میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی درخواست کی ۔انور ابراھیم نے زمانہ طالب علمی میں پاکستان کے اپنے دوروں میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سید ابو الاعلی مودودی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے خوشگوار یادوں کو تازہ کیا۔ ملاقات دوستانہ اور غیر رسمی ماحول میں ہوئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481