اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی نے حسن نصر اللہ کے داماد سمیت 100 افراد شہید کر دیئے

لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا

اسرائیل نے مختلف حملوں میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کے داماد سمیت مزید 100 افراد شہید کر دیئے ۔ حسن نصراللہ کے داماد کو شام میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا.دوسری جانب حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کی زمینی فوج پسپا ہوگئی، جاتے وقت بدحواسی میں بکتر بند گاڑیاں بھی چھوڑ گئی۔ جبکہ کچھ علاقوں پر صیہونی فوج نے قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 51 فلسطینی شہید کر دیے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک یتیم خانہ سمیت پناہ گاہوں اور اسکولوں پر الگ الگ حملوں میں فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں، وسطی غزہ میں خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 41 ہزار 889 شہید اور 96 ہزار 625 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کی راہ میں بھی مسلسل رکاوٹ ڈال رہے ہیں، گزشتہ روز بھی صہیونی فوجیوں نے پیرا میڈکس اور سول ڈیفنس کے عملے کو بمباری کی جگہ جانے سے روک دیا، جہاں زخمی تڑپ رہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک فضائی حملے میں غزہ کے عملاً وزیراعظم راحی مشتاحہ اپنے دو وزرا سمیت مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں غزہ میں ایک سرنگ کو نشانہ بنایا جس میں یہ چھپے ہوئے تھے۔ حملے میں شہید ہونے والے راحی مشتاحہ غزہ کے عملاً وزیراعظم اور حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے نہایت قابل اعتماد ساتھی بھی تھے اور دونوں نے اسرائیلی جیل میں کڑی قید بھی ساتھ کاٹی تھی۔ ادھر شام پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصر اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے داماد حزب اللہ کے سینئر رکن اور یونٹ 4400 کے کمانڈر محمد جعفر قصیر کے بھائی تھے۔ حزب اللہ کے داماد حسن جعفر قصیر ایک روز قبل ہی شام کے دارالحکومت پہنچے تھے۔ حسن نصر اللہ کے داماد کے بھائی محمد جعفر قصیر کو بھی گزشتہ روز فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ محمد جعفر قصیر ایران کے نہایت قریب تھے اور ایران سے جنگی اسلحہ لانے کے ذمہ دار تھے۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے غیر معمولی اعلان میں بتایا تھا کہ اسرائیل کے دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 3 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے تاہم کسی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ یاد رہے کہ شام کے اس علاقے میں رواں برس جنوری میں اسرائیلی حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس چیف اپنے نائب کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔ دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت ایک بار پھر زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ رات گئے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جنوبی لبنان میں شدید لڑائی تاحال جاری ہے، جبکہ رات بھر وسطی بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم چھ افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ بیروت میں دھماکوں کے بعد عمارتوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے، جس کے فوری بعد اسرائیلی فوجی حکام نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دحیہ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں لبنان بھر میں مزید 46 افراد شہید اور 85 زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج کا جال ہوسکتا ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ بکتر بند گاڑی میں بارود بھرا ہوسکتا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481