اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل

سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔

ایس بی سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، جس پر عارف علوی کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سیل کیا اور کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سر براہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481