اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج پر وفاقی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ، مصطفین کاظمی، نیاز اللّٰہ نیازی، اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نسیم حیدر پنجوتھہ، انصر ایڈووکیٹ اور عبداللّٰہ وزیر کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا، پولیس افسران اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزمان نے کہا ہم فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی ان کو کام کرنے دیں گے، ٹائر جلا کر راستے بھی بند کیے گئے۔

چیف جسٹس سے بدتمیزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرلیا گیا

مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی شامل ہیں، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفین کاظمی کو مقدمہ میں نامزد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481