اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی احتجاج،تین شہروں میں دفعہ 144 نافذ،رینجرز طلب

پی ٹی آئی احتجاج،تین شہروں میں دفعہ 144 نافذ،رینجرز طلب

پی ٹی آئی احتجاج، تین شہروں میں دفعہ 144 نافذ،رینجرز طلب

راولپنڈی: محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی معاونت کیلیے راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کل بروز جمعہ ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا جس سے نمٹنے کیلیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کیلیے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایف سی اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے تحت سیاسی اجتماعات، جلسے، جلوسوں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔

اُدھر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس کی معاونت کیلیے رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔ انتظامیہ نے وفاق سے شہر میں پولیس کی معاونت کے لئے 4رینجرز کی کمپنیاں طلب کرلی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کی معاونت کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481