اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جسٹس منیب اختر نے آج کی سماعت کے حکم نامے کو غیر قانونی قرار دے دیا

جسٹس منیب اختر نے آج کی سماعت کے حکم نامے کو غیر قانونی قرار دے دیا

جسٹس منیب اختر نے آج کی سماعت کے حکم نامے کو غیر قانونی قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق نظر ثانی کیس کے فیصلے پر جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا۔

 

جسٹس منیب اختر نے آج کی سماعت کے حکم نامے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5  رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کرنی تھی، 4 رکنی بینچ عدالت میں بیٹھ کر آرٹیکل 63 اے سے متعلق نظر ثانی کیس نہیں سن سکتا۔

خط میں کہا گیا کہ آج کی سماعت کا حکم نامہ مجھے بھیجا گیا، حکم نامے میں میرا نام لکھا ہوا ہے مگر آگے دستخط نہیں، بینچ میں بیٹھنے والے 4 ججز قابل احترام ہیں مگر آج کی سماعت قانون اور رولز کے مطابق نہیں۔

 

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اپنا مؤقف پہلےخط میں تفصیل سے بیان کر چکا ہوں، آج کی سماعت کے حکم نامے پر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتا ہوں، آج کی سماعت کا حکم نامہ جوڈیشل آرڈر نہیں، آرٹیکل63 اے کی تشریح سے متعلق نظرثانی کیس کےحکم نامےکی کوئی حیثیت نہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481