اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حسن نصراللّٰہ کی شہادت،کراچی میں شرکاء ریلی اور پولیس میں جھڑپ

حسن نصراللّٰہ کی شہادت،کراچی میں شرکاء ریلی اور پولیس میں جھڑپ

حسن نصراللّٰہ کی شہادت: کراچی میں شرکاء ریلی اور پولیس میں جھڑپ

 

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے خلاف نمائش چورنگی سے نکالی گئی ریلی ایم ٹی خان روڈ پہنچی تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔

 

پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، اس دوران کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔مشتعل افراد کے تشدد سے جیو نیوز کے صحافی دانیال سید سمیت دیگر صحافی بھی زخمی ہوگئے۔

 

اس موقع پر ایم ٹی خان روڈ پر امریکی قونصلیٹ جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

 

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ حسن نصراللّٰہ شہید، شہیدِ بیت المقدس ہیں۔ بہت جلد فلسطین کی آزادی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں انسانوں اور لبنان میں بےگناہوں کو شہید کرنے میں امریکا و اسرائیل ملوث ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے ایم ٹی خان روڈ پہنچ کر شدید نعرے لگائے۔ شرکاء کی جانب سے امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس کے روکنے پر شرکاء نے پتھراؤ کیا۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایس ایچ او موچکو انسپکٹر بشیر بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے کئی کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

 

 

 

پولیس کی جانب سے کارکنان کی رہائی پر احتجاجی مظاہرین منتشر ہوگئے۔

 

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481