Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یمن پراسرائیلی فوج کا حملہ، 4 افراد شہید،متعدد زخمی

یمن پراسرائیلی فوج کا حملہ، 4 افراد شہید،متعدد زخمی

یمن پراسرائیلی فوج کا حملہ، 4 افراد شہید، متعدد زخمی

غزہ اور لبنان کے بعد اب یمن پر بھی اسرائیلی فوج نےحملہ کردیا۔ یمن کے پورٹ سٹی الحدیدہ پر صیہونی فوج نے بمباری کی جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یمنی وزارت صحت کے مطابق حدیدہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں بتایا کہ یمن کے شہر حدیدہ پر فضائیہ کے درجنوں طیارے استعمال کیے گئے۔

واضح رہے کہ حوثی ملیشیا گزشتہ برس نومبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کرچکے ہیں۔

رواں ماہ ہی یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا تھا اور اسے اسرائیل پر میزائل حملے کی شروعات قرار دے دیا۔

حوثی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا گیا، حوثی حملے کا ہدف اسرائیلی فوجی مرکز تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمنی پروجیکٹائل پر 20 انٹر سیپٹرز داغے لیکن وہ ناکام رہے۔

ترجمان حوثی فوج کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی دفاع ناکام ہوگیا۔ خدا کا شکر ہے کہ یمنی میزائل اسرائیل پہنچ گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481