اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

9 مئی کا واقعہ ناقابل معافی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

9 مئی کا واقعہ ناقابل معافی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

9 مئی کا واقعہ ناقابل معافی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

 

لندن میں میڈیا ٹاک میں شہباز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فوج اور شہداء کو گالیاں دینے والوں کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں۔

 

بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے چین سے تعلقات خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پی آئی اے بند کروانے میں بھی سابق حکومت ملوث ہے، نقصان میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری یا آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری میں سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے مدد کی، عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے، پاکستان میں ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھانا ہوگا، اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، 2018 میں چارٹر آف ڈیمو کریسی پر سائن کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں خطاب کرکے پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481