اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچنے میں ناکام،واپس روانہ

علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچنے میں ناکام،واپس روانہ

علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچنے میں ناکام،واپس روانہ

پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی میں احتجاج ختم ہو گیا۔ قافلے کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کے لیے لیاقت باغ راولپنڈی آنے والے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور برہان انٹرچینج سے ہی پشاور واپس روانہ ہوگئے اور کارکنوں کو بھی واپسی کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کے ختم کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا،دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے قافلے کے ہمراہ واپس روانہ ہو گئے،علی امین گنڈاپور رکاوٹیں عبور نہ کر سکے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے قافلے کا رخ پشاور کی جانب موڑ لیا،پی ٹی آئی کے کارکنان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی واپسی پر برہم ہو گئے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے، یہ تحریک جاری رہے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے لیڈر شپ نامنظور کے نعرے لگائے، کارکنوں نے اراکین اسمبلی اور وزرا کی گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481