اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی ، مظاہرین سے نمٹنے کیلئے ساڑھے 4 ہزارپولیس اہلکارتعینات

راولپنڈی ، مظاہرین سے نمٹنے کیلئے ساڑھے 4 ہزارپولیس اہلکارتعینات

 

راولپنڈی میں پولیس کو پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ساڑھے 4 ہزار سے زائد فورس تعینات کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر ایس ایچ او میگا فون اور ہتھکڑیاں ساتھ رکھے،پولیس فورس کو ہر بلاکنگ پوائنٹ پر آنسو گیس چلانے والی 6 گنیں، آنسو گیس کے 500 شیل ،دو 12 بور رائفلیں، 1 سو ربڑ کی گولیاں اور 6 ٹیئر گیس گرنیڈ فراہم کیے گیے ہیں،ساتھ ہی پولیس فورس میں کسی بھی جوان کے مسلح ہونے پر پابندی ہوگی ,احکامات میں مزید کہا گیا ہے کہ جوان صرف فسادات سے نمٹنے والے آلات سے لیس ہوں گے۔

شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کیے جانے کے بعد ضلع راولپنڈی کے تمام 32 تھانوں میں صرف 2، 3 پولیس اہلکار رہ گئے ہیں،اس سلسلے میں تھانوں کے داخلی گیٹ مقفل رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481