اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرِاعظم شہباز شریف اور برطانوی ہم منصب کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف اور برطانوی ہم منصب کی ملاقات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک، برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹائزیشن اور مالی شمولیت کےلیے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481