اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز نے 6 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کر دیا

مریم نواز نے 6 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کر دیا

لاہور  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 6 نئی ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کر دیاہے-لاہور میں سیاحت کیلئے نئے روٹس پر6 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی -بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا -ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس میں سفر کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی-ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا -سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں -لاہور میں تین نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی سٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورزم کیلئے مزید نئی،جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے -سینیٹر پرویز رشید، سینئرمنسٹر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی راشد نصر اللہ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی موجود تھے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481