اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے شہریوں کو لبنان سفر سے روک دیا

پاکستان نے شہریوں کو لبنان سفر سے روک دیا

پاکستان نے شہریوں کو لبنان سفر سے روک دیا

اسلام آباد: حکومت نے پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے جاری ٹریول ایڈوائزری میں وہاں موجود پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اس میں کہا گیا کہ لبنان میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک لبنان کا سفر نہ کریں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں اس وقت موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کمرشل پروازوں کے ذریعے بیرون ملک کا سفر کریں جو اس وقت وہاں دستیاب ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں تجویز دی جاتی ہے کہ انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ لبنان میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے بدستور رابطے میں رہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481