اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو،مولانا فضل الرحمان

خواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو،مولانا فضل الرحمان

 

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ خواہش ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو،ایکسٹینشن مفادات  کی بنیاد پر نہیں ضرورت  کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔

 

سینئر صحافیوں سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں،شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کرو،ان کاکہناتھا کہ کسی شخص کیلئے ترمیم کے حق میں نہیں،افتخار چودھری کیلئے سب نے جدوجہد کی لیکن اس نے سب کا جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔

 

 

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ دو صوبے مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں،ایک صوبے سے قوم پرست اور دوسرے سے مذہبی جماعتوں کو دھاندلی کے ذریعے باہر کیا گیا،بلوچستان اور کے پی میں ریاست کی عملداری ختم ہوگئی ہے،قوم پرست علیحدگی کی بات کریں تو داخلی مسئلہ قرار دے دیا جاتا ہے،مذہبی بنیادوں پر کوئی مسئلہ ہو جائے تو اسے عالمی ایشو بنا دیا جاتا ہے ۔یہ دہرا معیا ر کیوں ؟

 

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لڑائی اور ڈیڈ لاک اپنے من پسند افراد کیلئے ہے،چاہتے ہیں کہ مفادات سے بالاتر ہوکر وسیع تر قومی مفاد میں ترمیم ہو، انتخابات میں اداروں کا کردار ملک کو متحد رکھنے کی علامت قرار نہیں دیا جا سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481