اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لبنان پر فضائی حملے، شہریوں کو علاقے خالی کرنے کیلئے دو گھنٹے کی مہلت

لبنان پر فضائی حملے، شہریوں کو علاقے خالی کرنے کیلئے دو گھنٹے کی مہلت

لبنان پر فضائی حملے، شہریوں کو علاقے خالی کرنے کیلئے دو گھنٹے کی مہلت

 

اسرائیل نے لبنان پر فضائی جنگ کا آغاز کردیا اور شہریوں کو علاقے خالی کرنے کیلئے دو گھنٹے کی مہلت دے دی۔

 

عرب میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان پر فضائی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

 

ترجمان اسرائیلی فورسز کے مطابق لبنان بھر میں حزب اللّٰہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا، وادی بقاع میں عسکریت پسند تنظیم کے اسٹریٹیجک ہتھیاروں پر بمباری ہوگی۔

 

ترجمان نے لبنان کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 2 گھنٹے تک علاقے خالی کردیں، حزب اللّٰہ کے ہتھیاروں، راکٹوں، ڈرون طیاروں کے گوداموں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنانی علاقوں اور شہروں سے نقل مکانی شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

 

 

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں میں بڑے حملے کیے، جن میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 182 ہوچکی ہے۔

 

لبنانی وزارت صحت نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں 727 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481