اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غزہ میں کوئی بھی فریق جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا،انتونیوگوتریس

غزہ میں کوئی بھی فریق جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا،انتونیوگوتریس

غزہ میں کوئی بھی فریق جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا، انتونیوگوتریس

 

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ’’سی این این‘‘ سے گفتگو میں کہا کہ یہ بات مکمل طور پر واضح ہوچکی ہے کہ غزہ جنگ کا کوئی فریق بھی جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

 

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انتونیو گوتریس کا کہنا تھا  یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ ایک ایسی جنگ ہے جسے ضرور بند ہونا چاہیے لیکن نہ اسرائیل اور نہ ہی حماس جنگ بندی چاہتے ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کیا کہ یہ جنگ اب لبنان تک وسیع ہو رہی ہے۔ جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

 

انتونیو گوتریس نے ثالثوں کی متعدد کوششوں کے باوجود جنگ بندی کے معاہدے میں اتفاق نہ ہو پانے کا ذمہ دار اسرائیل اور حماس دونوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ دونوں سیزفائر کو تیار نہیں۔

 

یاد رہے کہ اسرائیل نے پہلے غزہ، پھر مغربی کنارے اور اب لبنان پر حملے شروع کردیے ہیں۔

 

آج لبنان میں ہونے والی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 270 سے زائد افراد جاں بحق اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481