اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راول ڈیم بھرگیا،اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم بھرگیا،اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم بھرگیا،اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

 

راولپنڈی: راول ڈیم بھرجانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

راول ڈیم میں میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے ڈیم کےاسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں اور شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں اور نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں، مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہے اور ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481