اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی امین گنڈاپور مختصر خطاب کے بعد واپس روانہ

علی امین گنڈاپور مختصر خطاب کے بعد واپس روانہ

علی امین گنڈاپور مختصر خطاب کے بعد واپس روانہ

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور لاہور جلسے میں مختصر خطاب کرنے کے بعد رنگ روڈ سے ہی واپس روانہ ہوگئے۔

 

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے عمر ایوب اور کارکنوں کے ہمراہ جلسہ گاہ کی طرف پیدل مارچ کیا، اُن کا قافلہ اندھیرے میں جلسہ گاہ پہنچا، جہاں کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خطاب میں کہا کہ راستے بند ہونے کے باوجود جلسہ گاہ پہنچا ہوں، آمد کا مقصد یہاں خطاب کرنے کے ساتھ لاہوریوں سے ملنا تھا۔

 

علی امین گنڈا پور نے خطاب میں مزید کہا کہ میں نے یہاں آکر جلسہ گاہ میں حاضری دے دی ہے، آپ سب میرا سلام قبول کریں۔

 

اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی جلسے کےلیے دیا گیا وقت ختم ہونے پر پولیس نے لائٹیں، ساؤنڈ سسٹم بند اور اسٹیج خالی کروا دیا تھا۔

 

جلسہ گاہ میں مکمل اندھیرا ہونے کے بعد شرکا جلسہ گاہ سے واپس چلے گئے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481