اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آج کا جلسہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عطا اللہ تارڑ

آج کا جلسہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عطا اللہ تارڑ

آج کا جلسہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عطا اللہ تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور جلسہ، اسلام آباد کی طرح فلاپ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ لاہور کی تمام سڑکیں کھلی رہیں اور کسی بھی مقام پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تھی جس کے باوجود پی ٹی آئی چند افراد ہی اکٹھے کر سکی، عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست اور جلسے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور وہ اپنے دعوؤں میں ناکام رہے ہیں، یہ لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے رہے، مگر عوام کو جمع کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے، آج کا جلسہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین دوسری بار جلسہ ناکام کرنے کے ذمہ دار ہیں اور انہیں مریم نواز کے ساتھ اپنا موازنہ نہیں کرنا چاہیے، ان کی جلسی، سیاست، اور گورننس سب فیل ہو چکی ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کی عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ عوام نے ان کی انتشار پسند سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481