اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

علی امین گنڈا پور نے کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

 

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔

پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے آنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف کا بٹ مار کر ٹرک کے شیشے توڑ دیے۔

کاہنہ منڈی کے قریب ضلعی انتظامیہ کی متعین کردہ جلسہ گاہ میں مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکار جلسہ گاہ میں اسٹیج پر پہنچے، پولیس نے جلسہ گاہ میں مرکزی اسٹیج خالی کروالیا، مائیک اور لائٹس بھی بند کروا دیں، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اسٹیج سے اترگئے اور شرکاء نے بھی واپسی کی راہ لی، علی امین گنڈاپور جلسے میں نہیں پہنچ سکے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ این او سی کے مطابق جلسے کا وقت سہہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک تھا۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت کئی اہم رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481