اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی، عرفان صدیقی

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی، عرفان صدیقی

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی۔

 

عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئینی عدالت اور ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جزئیات اور تفصیلات سمجھنے کے لیے وقت مانگا ہے، یقین ہے آئینی ترامیم پر جے یو آئی سربراہ راضی ہو جائیں گے۔

 

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ترامیم کا باب ختم نہیں ہوا بلکہ آگے بڑھ رہا ہے، پیپلز پارٹی متحرک کردار ادا کر رہی ہے، دو تہائی اکثریت نہ ہوئی تو ترمیم بھی نہیں ہوگی۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ جج کیا تنخواہ لیں گے، کب ریٹائر ہوں گے؟ یہ سب فیصلے پارلیمنٹ نے ہی کیے ہیں، پارلیمنٹ آئندہ بھی وہی کرے گی، یہ تمام اداروں کی ماں ہے۔

 

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس اور ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جا رہی ہے، وکلاء سے رابطہ کرکے ان کی رائے لی جائے گی، بار ایسوسی ایشنز اسٹیک ہولڈر ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481