اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقا ت

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقا ت

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقا ت

ا ٓرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے ملاقات کی

جس میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو متعدد شعبوں میں مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

اس دوران روسی نائب وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں فریقین نے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو متعدد شعبوں میں مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روسی نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481