اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ

پہلے ہمیں ہمارا مینڈیٹ دیا جائے، عمران خان کو رہا کیا جائے۔یہ ہم کس نظام کی جانب چل رہے ہیں، پہلے ہمارے لیڈر کو باہر لایا جائے،علی محمد خان پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کاجےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ ،مولانا فضل الرحمان ظہرانے میں پہنچ گئے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان کو ظہرانہ کی دعوت دی تھی۔سابق صدر عارف علوی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما ء بھی ظہرانے میں شریک ہیں،اسد قیصر نے خود مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا ۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم سے صرف سپریم کورٹ کا نام رہ جائےگا، یہ غیرآئینی ترامیم کر رہے ہیں، سینیٹ تو مکمل ہی نہیں، سینیٹ سے ترامیم کیسی منظور ہو سکتی ہیں، قومی اسمبلی میں بھی ہمیں مخصوص نشستیں نہیں ملیں، قومی اسمبلی بھی نامکمل ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پہلے ہمیں ہمارا مینڈیٹ دیا جائے، عمران خان کو رہا کیا جائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ ہم کس نظام کی جانب چل رہے ہیں، پہلے ہمارے لیڈر کو باہر لایا جائے، مزید کہنا تھا کہ کسی کے ذہن میں فتور آیا تو پھر کارکن اسے نہیں چھوڑےگا، چور چوری بھی کرتا ہے اور سینہ زوری بھی۔ہمیں مسلم لیگ (ن) سے پہلے ہی کوئی توقع نہیں تھی، پیپلزپارٹی کے کردار پر بھی بڑا سوالیہ نشان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481