اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا فضل الرحمان کاحکومتی مسودہ قبول کرنے سے انکار

مولانا فضل الرحمان کاحکومتی مسودہ قبول کرنے سے انکار

مولانا فضل الرحمان کاحکومتی مسودہ قبول کرنے سے انکار

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے،اگر ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک اور قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے ظہرانے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے حکومت کے بِل مسودہ مکمل مسترد کر دیا ہے،حکومت کہہ رہی ہے ہمارا کوئی مسودہ ہے نہیں،مسودہ کسی کو دیا گیا اور کسی کو نہیں اور جو مسودہ مہیا کیا گیا وہ کیا تھا ؟ان کا کہناتھا کہ جو کچھ بھی ہمارے حوالے کیا گیا ہم نے اس کا مطالعہ کیا،یہ مسودہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی قابل عمل ہے،اگر ہم اس مسودے کا ساتھ دیتے تو یہ ملک اور قوم کی امانت میں خیانت ہوتی۔

صحافی کے سوال ’’آج خبریں چلی ہیں کہ عمران خان نے آپ سے متعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا‘‘کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں بھی جواب نہیں دے رہا،میں اس معاملے پراس سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481