اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر قانونی ماہرین سے مشاورت کرے گا

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی درخواست پر سینیٹ انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر قانون سازی کے حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بدھ کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے بارے میں شارٹ آرڈر کا جائزہ لیا گیا ۔

فیصلوں پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنانا ہوگا،سپریم کورٹ

فیصلوں پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنانا ہوگا،سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عدالت عظمی کی جانب سے 14 ستمبر کو جاری کیے گئے فیصلے پر غور کے علاوہ مخصوص نشستوں سے متعلق شارٹ آرڈر کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر بھی غور کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غور و خوض کے بعد الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر قانونی ماہرین سے ایڈوائس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481