اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے ڈی عباسی حسن اخلاق کا اعلی نمونہ تھے

FB IMG 1726503781691 2

اے ڈی عباسی (مرحوم ) سے میرا پہلا تعارف ہل نیوز کے ذریعے ہوا۔ اگرچہ ہمارا تعلق ایک ہی گاؤں (ملکوٹ) سے تھا مگر پہلی ملاقات بہت تاخیر سے ہوئی ۔ 2007 میں جب میں روزنامہ خبریں اسلام آباد کا حصہ بنا تو ایک روز دفتر میں ان سے ملاقات ہوگئی۔  وہ بھی اس وقت روزنامہ خبریں میں بطور رپورٹر کام کرتے تھے۔ پہلی ملاقات میں ہی ایسا محسوس ہوا کہ ہماری برسوں کی شناسائی ہے۔ اس کے بعد بھی ان سے چند ملاقاتیں ہوئیں۔ ہر بار وہ اتنے خلوص سے اور پر جوش طریقے سے ملتے جو بہت کم لوگوں کا خاصہ ہوتا ہے۔ ان سے آخری ملاقات چند ماہ قبل راولپنڈی میں برخوردار احسن امجد کی شادی میں ہوئی، جہاں انہوں نے وعدہ لیا کہ پردیس جانے سے قبل دوبارہ ضرور ملنا ہے مگر قسمت میں نہیں لکھا تھا سو وہ ہماری آخری ملاقات ثابت ہوئی۔

اے ڈی عباسی خطہ کوہسار میں علاقائی اخبار نکالنے اور اسے کامیابی سے چلانے کے حوالے سے سرخیل تھے ۔ ان کا ابتدائی تعارف تو ان کا اخبار تھا مگر ان کا اصل تعارف ان کی شخصیت تھی ۔ وہ ایک بار جس شخص سے مل لیتے اس کے ذہن و دل پر گہرا نقش چھوڑ جاتے تھے ۔ ان کا ہر دوست یہ سمجھتا تھا کہ وہ سب سے زیادہ اس کے قریب ہیں۔ ان کی دھیمے اور مہذب لہجے کی گفتگو سب کو اپنا گرویدہ بنا لیتی تھی۔ وہ حسن اخلاق کا ایک نمونہ تھے ۔

ان کی وفات کا سن کر ایسے محسوس ہوا جیسے کوئی ذاتی نقصان ہوگیا ہو ۔ جب بھی ان کا چہرہ آنکھوں کے سامنے آتا ہے تو دل سے یہ دعا نکلتی ہے کہ اے اللہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ یہ تیرا بندہ حسن اخلاق کا اعلی نمونہ تھا۔ اسے اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرما اور اس کے ہنستے مسکراتے چہرے کو جنت میں بھی شادماں فرما۔۔۔۔۔امین یا رب العالمین

سکندر حیات عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481