اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ منظور، آئینی ترمیم کل لائی جائے گی

مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ منظور، آئینی ترمیم کل لائی جائے گی

مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ منظور، آئینی ترمیم کل لائی جائے گی
ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کی عدالتی اصلاحات پارلیمان میں کل پیش کی جائیں گے، حکومت آئینی عدالت قائم کرنے کے لیے ترمیم لا رہی ہے، ممکنہ طور پر حکومت کا چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر نہ بڑھانے کا فیصلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے اتحادیوں اور اپنے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کردیا ہے اور ارکان کو کل پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، دوسری جانب پی ٹی آئی نے ممکنہ قانون سازی پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئینی عدالت قائم کرنے کیلئے ترمیم لا رہی ہے، آئینی عدالت کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ججز میں سے لگایا جائے گا، بیرون ملک سے کچھ لوگوں کی وطن واپسی پر آئینی ترمیم پیش کردی جائے گی، دوسری ترمیم چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق ہو گی، نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کیلئے 5 سینیئر ججز کا پینل بھیجا جائے گا، حکومت فیصلہ کرے گی کہ ان 5 سینیئر ججز میں سے کس کو چیف جسٹس بنانا ہے۔

تیسری ترمیم ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری سے متعلق ہوگی، ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا ملک میں کہیں بھی تقرر کیا جاسکے گا، ہائیکورٹ کے جج کی تقرری کیلئے متعلقہ جج سے مشاورت کی شق ختم کی جارہی ہے۔

قبل ازیں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آج قومی اسمبلی عدالتی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم پیش کی جائے گی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اطلاعات موصول ہوئیں کہ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں آئینی ترمیم اتوار کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481