اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کیخلاف گواہی مل گئی

عمران خان کیخلاف گواہی گئی

عمران خان کیخلاف گواہی مل گئی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے کہ کون کیا پلاننگ کرتا رہا سب قوم کے سامنے آجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہم 7 بار سیاسی طور پر گرفتار ہوئے اور اپنی گرفتاری دی جب کہ پی ٹی آئی ارکان واش روم میں چھپ کر کنڈی لگادیتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کو معلوم تھا پولیس کھڑی ہے تو گرفتاری دیتے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق ماضی میں جو کہا گیا درست ثابت ہورہا ہے جب کہ گولڈ اسمتھ فیملی بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل کے رابطوں کا ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم جلا وطن ہوئے، پھانسی چڑھے لیکن ملک کو گالی نہیں دی، سانحہ 9 مئی ایک دن نہیں ایک سال کی تیاری کے بعد ہوا ہے۔ پی ٹی آئی منصوبہ بندی اور سازش کے تحت سب کچھ کرتی ہے۔ دشمن ہمارے ملک پرحملہ آور ہیں، سہولت کار سرگرم ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کہا کہ پاکستان پر بم گرادیں۔

حنیف عباسی کہتے ہیں کہ بلوچ اور پختونوں میں تعصب کی آگ پھیلائی جارہی ہے، لاہور بلوچ، پختون، سندھی اور کشمیریوں سمیت سب کا ہے۔ اسی طرح پشاور بھی سب کا ہے، نفرتیں نہ پھیلائی جائیں، پی ٹی آئی تعصب کی آگ منصوبہ بندی کے تحت پھیلارہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481