اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کچلاک دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کچلاک دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کچلاک دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
کوئٹہ: کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے جب کہ نماز جنازہ میں آئی جی بلوچستان پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ کچلاک میں بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ شہید اہلکاروں کے علاوہ اب تک کوئی زخمی سامنے نہیں آیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481