اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں

وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں

وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں

کراچی: آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے ببون میں چار روز قبل حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی انتقال کرگئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی، سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے سیاحتی مقام ببون کے علاقے نگدر کارکہ روڈ جبری کے مقام پر 9 ستمبر کو کراچی کے سیاحوں کی گاڑی کو ڈرائیور کی مبینہ غفلت سے حادثہ پیش آیا تھا اور گاڑی کھائی میں جاگری تھی۔

حادثے میں موقع پر صارم صدیقی (باپ)، عیشہ (بیٹی) اور ابراہیم (بیٹا) موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ پانچ افراد زخمی تھے جن میں تین سالہ یوسف ، گیارہ سالہ حسین، مدیحہ (بیگم صارم صدیقی)، قاسم اور یسری شامل تھے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی باپ، بیٹی اور بیٹے کی لاشوں کو دس ستمبر کو کراچی لایا گیا اور سخی حسن قبرستان میں اُن کی تدفین ہوئی جبکہ حادثے میں گیارہ سالہ حسین کے کولہے کی ہڈی، یسری کی ریڑھ کی ہڈی اور مدیحہ کے سر میں گہری چوٹیں آئیں تھیں۔

مدیحہ صارم تین روز تک مصطفر آباد کے سی ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج رہیں جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ 13 ستمبر کی صبح خالق حقیقی سے جا ملیں۔ متوفیہ کی نماز جنازہ جامع مسجد فلاح میں صبح 8 بجے جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481