اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ان کے فائدے میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریٹائرڈ جنرل فیض سارا ملبہ بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے۔ ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے، مراد سعید وہ توتا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے۔ فیصل واوڈا سوال کیا کہ مراد سعید چھپا ہوا کیوں ہے سامنے کیوں نہیں آتا؟

سینیٹر نے کہا ریٹائرڈ جنرل فیض اور گنڈاپور کی گفتگو سامنے آچکی ہے، گنڈاپور کے خلاف پرچہ ہوچکا ہے، کارروائی ہونی چاہیے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہفتہ چار پانچ دن میں باہر سے اچھی خبر آئے گی۔ جیل توڑنے کی بات کرنے والے زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں، پی ٹی آئی کے سارے لوگ اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ علی امین کو گرفتاریوں پر بات کرنا چاہیے تھی۔ بانی پی ٹی آئی کبھی کوئی اور کبھی کوئی بیان دیتے ہیں۔ کبھی گنڈاپور کی بات سے لاعلم اور کبھی حمایت کرتے ہیں۔ پہلے گنڈاپور نے کہا کسی کا باپ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کرسکتا۔ اب کہہ رہے ہیں کسی کا باپ ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی غلط تھی یہ بتانے میں قانون کو 44 سال لگے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481