اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کیساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کیساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کیساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے، وزیر خزانہ

 

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔ شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

 

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ مہنگائی میں مسلسل کمی کے رجحان سے عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔

 

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالرز قرض کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ اس سلسلے میں گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ بین الاقوامی نجی شعبے سے 2 ارب ڈالرز قرض کی یقین دہانیاں حاصل ہوگئیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا۔ پاکستان کو رواں مالی سال 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481