اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے تمام پلان چوپٹ کر دیئے

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے تمام پلان چوپٹ کر دیئے

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے تمام پلان چوپٹ کر دیئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرمنگل اور بدھ کی درمیانی شب دیرتک ملاقات جاری رہی جس میں سیاسی امور اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،محمد علی درانی نے اپنے سیاسی رابطوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی، آئین اورجمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لے سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، ایسی حکومت کے ساتھ جانا عوام کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، ہمیں صرف وہ اختیار چاہیے جو عوام نے دیا ہو،ان کا کہنا تھاکہ عوام کا دیا اقتدار چاہیے لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے،محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کیا کہ آپ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں، آپ ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کےامین رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481