اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آج سےاسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کررہا ہوں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ 6 پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی، ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے؟ جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، میں اُس کے ساتھ کھڑا ہوں۔

صحافی نے یہ سوال بھی کیا کہ آپ کی پارٹی کے رہنما تو علی امین گنڈاپور کی تقریر پر معافیاں مانگ رہے ہیں۔

اس پر بانی چیئرمین نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں، ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹر فیصل واوڈا سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصل واوڈا کن کا ماؤتھ پیس ہے، سب کو پتا ہے، ٹھیک ہے آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کر لیں سب سامنے جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481