اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

8 گھنٹے ’لاپتا‘ رہنے کے بعد علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے

8 گھنٹے ’لاپتا‘ رہنے کے بعد علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے

8 گھنٹے ’لاپتا‘ رہنے کے بعد علی امین گنڈا پور پشاور پہنچ گئے
وزیراعلیٰ کے پی رات گئے اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوئے۔ ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق علی امین گنڈا پور کی آج پشاور میں کچھ میٹنگ شیڈولڈ ہیں۔

گرفتاری کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اس سے قبل بیرسٹر سیف سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے لاپتہ ہونے کا کہا تھا جبکہ حامد خان نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ کی موومنٹ کے دوران جیمر کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوتا۔

فیصل امین گنڈا پورنے بھی تصدیق کی کہ وزیر خیبرپختونخوا پشاور پہنچ چکے ہیں، علی امین گنڈا پور سے رابطہ ہوچکا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وزیراعلی امن و امان صورتحال میٹنگ میں تھے جہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس معطل تھی۔ بعدازاں پشاور آمد پر وزیرِ اعلیٰ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی زوم پر میٹنگ کی۔

دوسری جانب وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کاالزام ہے، وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے والے افسر کو بٹھا لیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481