اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی امین کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہيں ہوسکتے، خواجہ آصف

علی امین کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہيں ہوسکتے، خواجہ آصف

علی امین کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہيں ہوسکتے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین کی باتیں رنگ بازی کے علاوہ کچھ نہیں، ان کے 15 دن گزر جائيں پھر ان سے کہیں گے کہ آؤ، گنڈاپور سیاسی عزائم لے کر پنجاب آئیں گے تو ویلکم کریں گے، سیاسی کے علاوہ کوئی اور عزائم ہوں گے تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔

خواجہ آصف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی رنجش یا ناراضی نہیں ہے، دو ایک روز میں آپ اس سے متعلق مثبت نتائج دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اندھیرا نظر آرہا ہے اس لیے اب مایوس ہو رہے ہیں، 12، 14 ہزار کا جلسہ کرکے بڑی بڑی بڑھکیں مار رہے ہیں، یہ بنگلادیش کی مثالیں دے رہے تھے، بنگلادیش میں تو مجیب الرحمان کا دی اینڈ ہوگیا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کی قوم کو ضرورت ہے ان کو سامنے آنا چاہیے، میاں صاحب کی سیاست میں ایک طویل جدوجہد ہے، پی ٹی آئی والوں کی تو ایک سال میں ہی چیخیں نکل گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481