اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار

بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار

بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار

 

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا جبکہ شعیب شاہین کو انکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

 

ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت گاڑی سے نہیں اترے اور وارنٹ گرفتاری مانگے۔ انہیں نئے قانون کے تحت قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی اور پولیس سے تصادم کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

 

دوسری جانب علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے، پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔ اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر اور دیگر لوگوں کے چیمبر لاک کردیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما سروس برانچ کے کمروں میں چھپ گئے۔

 

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر ہوں، میں نے کونسی دہشتگردی کی ہے؟ ڈیڑھ لاکھ ووٹ لے کر ادھر آئی ہوں۔

 

انکا کہنا تھا کہ جلسے کا این او سی بھی تھا، پھر بھی مقدمہ کردیا گیا۔ میرے خلاف 47 کیسز ہیں، مجھے بتایا کہ جائے میرا جرم کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کےلیے موجود ہے۔

 

شیخ وقاص اکرم، صاحبزادہ حامد رضا، زین قریشی اور شاہد خٹک بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔

 

ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں۔ ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون مکمل سیل کردیا گیا جبکہ ریڈ زون میں داخلے اور باہر جانے کےلیے صرف مارگلا روڈ کا راستہ کھلا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481