اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خواجہ آصف نے علی امین گنڈا پور کو بڑا چیلنج دے دیا

خواجہ آصف نے علی امین گنڈا پور کو بڑا چیلنج دے دیا

خواجہ آصف نے علی امین گنڈا پور کو بڑا چیلنج دے دیا

 

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کو بڑا چیلنج  دے دیا ۔کہتے ہیں کہ عمران خان کو دو ہفتوں میں رہا کرانے کے بیان پر قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کروانا۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد کے جلسے میں کی گئی تقریر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ تقریر میں بنگلہ دیش کا حوالہ دینے اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پہ حملہ آور ہونے کی دھمکی دینے والے اس شخص سے اپنے حلقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے پاس اتنے لشکر ہیں تو دہشت گردی کنٹرول کر لیں یا پھر مانیں کہ یہ دہشت گردوں کے حلیف ہیں۔خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے الفاظ پر قائم رہنا اور 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کروانا۔

 

تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے لاہور میں جلسے میں حقائق سامنے لانے کے اعلان پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ اعلان کردہ جلسے کی تقریر میں یہ بھی بتانا تھا کہ پہلی دفعہ شہباز شریف کو ملنے کس کی ہدایت پہ آئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481