اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی جلسے کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ، متعدد اہلکار زخمی

پی ٹی آئی جلسے کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ، متعدد اہلکار زخمی

پی ٹی آئی جلسے کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ، متعدد اہلکار زخمی

اسلام آباد میں 26 نمبر چُنگی پر جلسے کے شرکاء نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء نے پولیس پرشدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی، پولیس کی مدد کے لیے ایف سی کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سنگجانی نے 2 بار جا کر جلسہ منتظمین کو جلسے کا وقت ختم ہونے کا بتایا۔

انتظامیہ کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے باوجود اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کا جلسہ جاری ہے۔

انتظامیہ نے جلسہ منتظمین اور شرکاء کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے جلسہ گاہ فوری خالی کرنے کا کہہ دیا۔

،ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے این او سی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے، این او سی کے مطابق جلسہ 7 بجے تک ختم کرنا تھا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔

دوسری جانب اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جاری این او سی کے مطابق جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اختتام کے وقت کے حوالے سے جلسہ منتظمین کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے، این او سی کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی، لائٹیں اور ساؤنڈ سسٹم فوری بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے قانونی کارروائی کے لیے بھی خبردار کردیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481