اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ،داخلی وخارجی راستے بند

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ،داخلی وخارجی راستے بند

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ؛ داخلی وخارجی راستے بند

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

 

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی جبکہ امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

 

اس کے علاوہ اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کردیا گیا، ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانے کی اجازت ہوگی۔

 

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی جو اجازت دی گئی ہے وہ مشروط ہے، خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا۔

 

انہوں نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوجائے گا، جلسے کا اجازت  نامہ منسوخ کردیا جائے گا، اجازت نامہ منسوخ ہونے پر جلسہ نہیں کیا جاسکے گا۔

 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے اگر طے شدہ نکات کی خلاف ورزی کی تو ان پر سزا کا اطلاق ہوگا، اگر جلسے کے اوقات کی پابندی نہ کی گئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا، جلسہ دیے گئے وقت کے مطابق ختم کرنا ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، کوئی پاکستان مخالف نعرہ جلسے میں نہیں لگےگا، جلسے کا وقت 4 سے7 بجے تک ہوگا، جو لوگ اسٹیج پر ہوں گے ان کی لسٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481