اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نئے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

نئے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

نئے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نئے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

 

مقابلے کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی مقابلہ جیتنے والے مقامی آرٹسٹس کے نام اور ان کے تخلیق کردہ نوٹوں کے ڈیزائنز شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

 

شارٹ لسٹ ہونے والے خوش نصیبوں میں 9 افراد شامل ہیں۔

 

10 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے ڈیزائن کا پہلا انعام ڈاکٹر شیری عابدی کو دیا گیا، جبکہ مرزا سفیان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

نئے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

نئے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

 

20 روپے کے نوٹ کے لیے ہارون خان، 50 روپے کے لیے سید فواد حسین، 100 روپے اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے میمونہ افضل کے نام شارٹ لسٹ کیے گیے جنہوں نے دونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔

 

 

500 روپے مالیت کے نوٹ میں پہلا انعام ہادیہ حسن اور دوسرا انعام عینی زہرا کو دیا گیا، 1000 روپے کے نوٹ میں پہلا انعام نورین اسلم نے حاصل کیا اور 5000 ہزار مالیت کے نوٹ کے لیے دوسری پوزیشن پر کریم محمد رہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481