اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہید کانسٹیبل شاہ زیب کوشہید کرنے والا قاتل ہلاک

شہید کانسٹیبل شاہ زیب کوشہید کرنے والا قاتل ہلاک

ایبٹ آباد(ترجمان ہزارہ پولیس)شہید کانسٹیبل شاہ زیب کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے شہید اور کانسٹیبل احتشام رفیق کو زخمی کرنے والے منشیات فروش قاتل احسن عرف دیدار سکنہ لمبی ڈھیری کو بوئی دی گلی میں پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل شاہ زیب کے شہادت کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی سربراہی میں قاتل کی گرفتاری کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔

 

سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے قاتل احسن کو جدید تکنیکی سہولیات کی مدد سے ٹریس کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے بوئی دی گلی پہنچی جہاں پولیس کو دیکھ کرملزم احسن نے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی جانب سے فائرنگ تبادلہ میں ملزم احسن ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کیا گیا جبکہ ملزم زیر دفعہ 353/324 پی پی سی کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہرا یوب خان نے ڈی پی او عمر طفیل اور آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دی اورتمام ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقدم انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس اپنے شہداء کا خون راہگاں نہیں جانے دی گی اور دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کیلئے ہر مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481