اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کارساز حادثے پر ڈیل ہو گئی ۔متاثرہ خاندان کو ساڑھے پانچ کروڑ دیت ادا

e3ca920a 6149 468a baa4 36757f2ad577

 

کارساز حادثے میں جام بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثاء کا ملزمہ  نتاشا  کی فیملی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، جس کے تحت ورثا نے نتاشا دانش کو معاف کر دیا ہے اور اس حوالے سے ایک حلف نامہ عدالت میں جمع کیا جا رہا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ہم ملزمہ کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتے ہیں کیونکہ یہ حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیان کے ورثا  اور نتاشا کے خاندان کے درمیان راضی نامے کے لیے ابتدا ہی سے کوششیں جاری تھیں ۔ذرائع کے مطابق اب جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے تحت نتاشا کے خاندان نے مقتولہ آمنہ کی فیملی کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے دیت کی رقم کے طور پر ادا کر دی ہے اور یہ ادائیگی ایک پے آرڈر کے ذریعے کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو بھی بطور امداد رقم ادا کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت نتاشا کی فیملی کے ایک رکن کو متعلقہ کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی ۔

 

 

کوہسار نیوز نے کئی ہفتے پہلے دیت کی ڈیل سے متعلق خبر شائع کر دی تھی

 

واضح رہے کہ کوہسار نیوز نے کئی ہفتے پہلے متاثرہ خاندان اور ملزمہ نتاشا کی فیملی کے درمیان ڈیل کی خبر شائع کر دی گئی تھی تاہم قانونی تقاضوں کو پیش نظر رکھ کر  محتاط رہتے ہوئے یہ کہا گیا تھا کہ دونوں طرف کے فریقوں نے اس کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے ۔کوہسار نیوز کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ اور اس کے والد کی دیت کے طور پر دو دو کروڑ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے جب کہ زخمیوں کو 50 ،50 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔

دوسری طرف دونوں فریقوں کے وکلاء نے اب تک دیت کی رقم سے متعلق تصدیق سے گریز کیا ہے تاہم ملزمہ کے وکیل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کے تحت کارساز حادثے میں جاں حق ہونے والے عمران عارف اور ان کی متوفیہ بیٹی آمنہ عارف کے ورثا نے آج جمعہ کے روز عدالت میں جمع کرانے کے لیے حلف نامے تیار کر لیے تھے ۔

 

حلف نامے میں کیا کہا گیا ؟

 

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر ملزمہ  نتاشا کو معاف کر دیا ہے، ہمیں ملزمہ کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ہم بغیر کسی دباؤ کے نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ دے رہے ہیں ۔ہم نے جو بھی کچھ حلف نامے میں لکھا ہے وہ حرف بہ حرف درست ہے ۔

تم میرے باپ کو نہیں جانتے…

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز میں 19 اگست کو ملزمہ نتاشا دانش نے اپنی ایس یو وی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار عارف اور ان کی بیٹی آمنہ عارف کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا ۔گرفتاری سے پہلے ہجوم سے مخاطب ہو کر ملزمہ نتاشا  نے یہ بھی کہا تھا کہ تم لوگ نہیں جانتے میں کس کی بیٹی ہوں اور میرا باپ کون ہے ؟ وضع رہے کہ ملزمان نتاشا پاکستان کے بڑے کاروباری خاندان

 

 

 

گرفتاری کے بعد ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں اپنی موکلہ  کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم جناح ہسپتال کے شعبہ نفسیات نے ملزمہ کو دماغی طور پر درست قرار دیا تھا جس کی وجہ سے اسے ایک مہینے سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارنا پڑا ۔

 

A deal reached on the Karsaaz car accident,کارساز حادثے پر ڈیل ہو گئی ۔متاثرہ خاندان کو ساڑھے پانچ کروڑ دیت ادا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481