اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم پی اے فضل الٰہی کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

ایم پی اے فضل الٰہی کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا

زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کیلئے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور ایم پی اے فضل الٰہی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا بول دیا اور زور زبردستی اپنے حلقے کے 4فیڈرز آن کرا لئے۔

رہنما پی ٹی آئی اور ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی سینکڑوں مظاہرین کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہوئے، انہوں نے اپنے حلقے کے 4فیڈرز زبردستی آن کرا لئے، انہوں نے پیسکو سٹاف کے ساتھ زور زبردستی کی اور فیڈرز چالو کرائے، انہوں نے زبردستی دلہ ذاک، ہزارخوانی1، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔

زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کیلئے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں۔

دوسری جانب پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481