اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیرکی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیرکی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیرکی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،ان کاکہناتھا کہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کیلئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ،پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481