اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانیوں نے ہمیشہ سے بدی کا ساتھ دیا،قوم نے مجھے مسترد کیا،طاہر القادری

پاکستانیوں نے ہمیشہ سے بدی کا ساتھ دیا، قوم نے مجھے مسترد کیا: طاہر القادری

پاکستانیوں نے ہمیشہ سے بدی کا ساتھ دیا، قوم نے مجھے مسترد کیا: طاہر القادری

تحریک منہاج القران کے سربراہ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ بدی کا ساتھ دیا جس کا نقصان پوری قوم ہی بھگت رہی ہے، عوام نے مجھے سیاست میں مسترد کیا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ مجھ سے کئی دفعہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کیوں لے لی تو میرا یہ جواب ہوتا ہے کہ میں ایک سادہ طبعیت انسان ہوں اور سیدھی اور سچی بات کرتا ہوں، حقیقت یہ ہے کہ سیاست میں قوم نے مجھے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے ڈیڑھ سال تک سیاست کا جو حال میں نے دیکھا تو اس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہوکر دین کی خدمت کا فیصلہ کیا، میں نے پارلیمانی سیاست بھی کی اور احتجاجی سیاست بھی کی لیکن مجھے عوام نے سیاست میں قبول نہیں کیا۔

تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ دینی خدمت کے لیے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ بہت شاندار رہا کیونکہ گزشتہ 7 سالوں میں دینی تحقیق و تصانیف کا 70 فیصد کام کینیڈا میں رہ کر کیا، ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس قوم میں برائی، ناانصافی، ظلم اور کرپشن ہو رہا ہو اور وہ قوم ان تمام برے کاموں کے خلاف نہ اٹھے اور نہ ہی کسی کے بلانے پر لبیک کہے تو اس قوم پر اللّٰہ کا عذاب نازل ہوتا ہے اور اس قوم کے لیے اللّٰہ کے مقرب بندے بھی دعا کریں گے تو ان کی دعائیں بھی قبول نہیں ہوتیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481