اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہئے،حافظ نعیم الرحمان

ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہئے،حافظ نعیم الرحمان

ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہئے،حافظ نعیم الرحمان

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔

 

لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہے، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے، پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں، ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہو گی، بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں پر بھاری بھرکم ٹیکس منظور نہیں۔

 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر دور میں آئی پی پیز لگی ہیں، 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ دکھایا گیا، قوم پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے، جماعت اسلامی اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر بچہ تعلیم کے ذریعے آگے بڑھے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481