اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلاول نے عمران خان کو اتحادکی دعوت دی،قمر زمان کائرہ کا انکشاف

بلاول نے عمران خان کو اتحادکی دعوت دی،قمر زمان کائرہ کا انکشاف

بلاول نے عمران خان کو اتحادکی دعوت دی،قمر زمان کائرہ کا انکشاف

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے انکشاف کیا ہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کو اتحاد کی دعوت دی تاہم عمران خان نہیں مانے۔

گجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی )کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ ہوں،ساری جماعتیں اس وقت پریشان ہیں کہ اس مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے،ابھی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ عوام کو ریلیف دے سکیں،حکومت اگر مزید ریلیف کا اعلان کرتی ہے تو آئی ایم ایف سامنے کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پھر دہشتگردی کا شکار ہے ، کچھ سیاست دانوں کی جانب سے دہشتگردی کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دیے گئے ہیں، جو دہشتگردی میں انسانی جانوں کا ضیاء کرتے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں،آج صرف حکومت کو دہشگردوں کے خلاف صرف ٹارگٹ آپریشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین نے بانی پی ٹی آئی کو کہا آئو مل کر ملک کو لے کر آگے چلیں پر وہ نہیں مانے،خیبر پختونخواہ میں بانی پی ٹی آئی کی 10 سال سے حکومت ہے بتائو عوام کو کیا دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481