اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،12 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،12 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،12 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران وادی تیرا میں 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیرا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 20 اگست سے آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اب تک 37 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کامزید کہنا تھا کہ کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کامیاب انٹیلیجنس آپریشن پر صدر مملکت آصف علی زرداری نےضلع خیبر وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،صدر مملکت کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اوردہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481